15 جون 2009 - 19:30

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایرانی صوبے سیستان میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کے صدر اور ویتنامی سفیر لی لیونگ منھ نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل کے ارکان 18 اکتوبر کو ایران کے سرحدی شہر پشین میں ہونے والے خود کش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے اہم کمانڈرزسمیت 57افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے۔